لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی،پی ڈی ایم اے

34
Earthquake tremors felt in Peshawar
Earthquake tremors felt in Peshawar

لاہور۔1جولائی (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں منگل کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز ساوتھ ویسٹ لاہور جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق قصور اوکاڑہ، شیخوپورہ ،مرید کے اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے اور پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز الرٹ ہیں،زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔