لاہور۔24اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں بعض مقا مات پر تیز ہوائوں وگر ج چمک کے سا تھ بارش کا امکان اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہوئی تاہم صوبہ کے باقی حصوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔
گزشتہ روز پنجاب میں سب سے زیادہ بارش جوہرآباد میں08 ملی میٹر،سرگودھا04،لاہور سٹی03،سیالکوٹ ایئرپورٹ02،سٹی01،گجرات ،اوکاڑہ اوربہاولپور میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26اور زیادہ سے زیادہ 34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58فیصد رہا۔
لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 128فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ریونیو سوسائٹی میں168، یو ایم ٹی 156،سید مراتب علی روڈ پر165،یوایس قونصلیٹ 153،پاکستان انجینئرنگ سروسز4 12،سی ای آر پی آفس 160،نٹسول آفس132 اور لاہور امریکن سکول میں127 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔