لاہور۔14اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور پنجاب کے متعدد اضلا ع میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لا ہور سمیت گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، جھنگ، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال،سرگودھا، خوشاب، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، پاکپتن، بہاولنگر اور بہاولپور میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،دیگر علاقوں میںموسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صو با ئی دارالحکو مت لا ہو سمیت گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، خوشاب، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، پاکپتن، بہاولنگر اور بہاولپور میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت27اور زیادہ سے زیادہ31سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 79فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں پا کستان انجینئرنگ سروسز 164، ڈبلیو ڈبلیو ایف پا کستان139، اڈا پلا ٹ73، ریو نیو سروسز107،ڈائمنڈ پینٹس105، ایس او ایس ویلج96 اور جو ہر ٹائون میں90ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔