لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں موسم خشک، ابر آلوداور بارش امکان

210

لاہور۔4 فروری(اے پی پی ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران پنجاب کے متعدد علاقوں لاہور،اسلام آباد،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،ناروال،ساہیوال،ملتان،اوکاڑہ اور رحیم یار خان میںموسم خشک، ابر آ لود اور کہیں تیز کہیں ہلکی بارش ،جبکہ پنجا ب کے میدا نی علاقوں میں رات کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری متوقع ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور اسلام آباد ، میں موسم خشک ،جبکہ گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں برف باری ہوئی اورموسم شدیدسرد رہا ،اسی طرح ملک کے دیگر علا قو ں میں موسم خشک اور سرد رہا۔