لاہور۔6جولائی (اے پی پی):لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں بارے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 74ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔لکشمی چوک 72، جیل روڈ 57، نشتر ٹاؤن 52، فرخ آباد 52، گلبرگ 51، ائیر پورٹ 37، مغل پورہ 33، قرطبہ چوک 44ملی میٹر ریکارڈجہلم102ملی میٹر ، منگلا 81اور راولپنڈی میں 43ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
سیالکوٹ ، گجرات ، نارووال ، قصور ، مری ، اٹک ، گوجرانوالہ ، بہاولنگر اور ساہیوال میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ۔مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 10جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں ۔کچے مکانات اور خستہ عمارتوں میں ہر گز رہائش نہ رکھیں ۔
بارش کے دوران گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور مناسب فاصلے پر رہیں۔ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں ۔