26.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور سمیت پنجاب کے مشرقی و شمال مشرقی علاقوں میں گر ج...

لاہور سمیت پنجاب کے مشرقی و شمال مشرقی علاقوں میں گر ج چمک کے سا تھ موسلا دھاربارش کا امکان

- Advertisement -

لاہور۔27جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے مشرقی و شمال مشرقی علاقوں میں بعض مقا مات پر تیز ہوائوں اور گر ج چمک کے سا تھ مو سلا دھار بارش کی توقع ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہوئی تاہم صوبہ کے باقی حصوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔

- Advertisement -

گزشتہ روز پنجاب میں سب سے زیادہ بارش گو جرا نوالہ میں 31 ملی میٹر، گجرات 18، سیالکوٹ ایئرپورٹ 20 اور نارووال میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29اور زیادہ سے زیادہ 36سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 65فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 122فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ریونیو سوسائٹی میں144، یو ایم ٹی 119،سید مراتب علی روڈ پر139،ٹھو کر نیا ز بیگ122، آرک اسٹیشن ون 124،یوایس قونصلیٹ 129،پاکستان انجینئرنگ سروسز 122،سی ای آر پی آفس137اور ذکی فا رمز میں ایئر کوالٹی انڈیکس 153 ریکارڈ کیا گیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=488120

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں