لاہور سے راولپنڈی ٹریک کو ٹرینوں کی آمدورفت کے لئے بحال کر دیا گیا

138

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):لاہور سے راولپنڈی ٹریک کو ٹرینوں کی آمدورفت کے لئے بحال کر دیا گیا۔ترجمان ریلویز کے مطابق ٹریک کوٹرین ٹریفک کے لئے 14:50 پر کلیئر کیا گیاجبکہ لاہورسے فیصل آباد ٹریک کی بحالی کے لئےٹیمیں مصروف عمل ہیں۔ریلیف آپریشن کی نگرانی سی سی او ریلویز عامر علی بلوچ خود کر رہے ہیں۔