27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومکھیل کی خبریںلاہور قلندرز کا لاہور سفاری زو کا دورہ، غیر ملکی کھلاڑی بھی...

لاہور قلندرز کا لاہور سفاری زو کا دورہ، غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک

- Advertisement -

لاہور۔29اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن10 میں شریک لاہور قلندرز کی ٹیم نے منگل کے روز اپنے ریسٹ ڈے کے موقع پر لاہور سفاری زو کا دورہ کیا۔اس موقع پر ٹیم کے ہمراہ غیر ملکی کھلاڑی اور انتظامیہ کے اراکین بھی موجود تھے۔لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا استقبال پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران نے کیا اور ٹیم کو سفاری زو کا مکمل دورہ کرایا گیا۔کھلاڑیوں نے مختلف تفریحی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی اور فطرت کے قریب وقت گزارا۔

اس موقع پر کھلاڑیوں اور ٹیم کے عملے کیلئے خصوصی کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ موسیقی کے شو نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے شجر کاری مہم کے تحت درخت بھی لگائے گئے،جس کا مقصد ماحولیاتی بہتری کی جانب عملی قدم اٹھانا تھا۔سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا تھا کہ سفاری زو کے دورے کا مقصد کھلاڑیوں کو ذہنی سکون اور تفریح کا موقع فراہم کرنا تھا تاکہ وہ تازہ دم ہو کر آئندہ اہم میچز میں بھرپور کارکردگی دکھا سکیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم بدھ اور جمعرات کو بیک ٹو بیک میچز میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589869

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں