لاہور میں بارش بارش کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی افسران وعملہ صفائی آپریشن پر مامور رہا،ترجمان

104
لاہور میں بارش بارش کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی افسران وعملہ صفائی آپریشن پر مامور رہا،ترجمان
لاہور میں بارش بارش کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی افسران وعملہ صفائی آپریشن پر مامور رہا،ترجمان

لاہور۔29اگست (اے پی پی):حکومتِ پنجاب کے ویژن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں ہونی والی بارش میں بھی ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور عملہ صفائی آپریشن پر مامور رہا۔ترجمان کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے دورانِ بارش سکریپنگ، مینوئل سویپنگ اورکنٹینرز کلیئرنس کا عمل جاری رہا۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر 6 ہزارسے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے گئے جبکہ نکاسی آب یقینی بنانے کیلئے شاہرائوں سے شاپنگ بیگزاور ریپرز ہٹانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ خاص طور پر تعینات کیا گیا۔

مزید برآں گلبرگ ٹائون میں نور جہاں روڈ،لبرٹی مارکیٹ،مین بلیواڑگلبرگ اور ایم ایم عالم روڈ پر شاہرائوں کی کلیئرنس جبکہ شادمان مارکیٹ، ایوان تجارت، بیڈن روڈ بازار، ٹیمپل روڈ پر صفائی آپریشن جاری رہا۔اسی طرح مال روڈ، جیل روڈ، الحمرا، گورنر ہائوس اور ملحقہ سڑکوں پر بھی صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لیے عملہ تعینات رہا۔اس حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر دین کا کہنا ہے کہ تمام ٹائون مینجرز کو بھی فیلڈ میں ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی۔

شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں، دوران بارش شاہرائوں میں بکھرا کوڑا نکاسی آب میں خلل کا سبب بنتا ہے۔انہوں نے کہاکہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے اور تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ یا سوشل میڈیاکا استعمال کریں۔