لاہور میں برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی

3
Prices of broiler meat
Prices of broiler meat

لاہور۔23جون (اے پی پی):ادارہ شماریات لاہور کے اعدادو شمار کے مطابق پیر کے روز صوبائی دارالحکومت میں برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں 25 روپے کمی ہوئی،

جس کے بعد زندہ برائلر گوشت کی قیمت377روپے فی کلو گرام رہی ،زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 18روپے کمی ہوئی جس کے بعد زندہ مرغی 255 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 243 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔