30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور میں سلنڈر دھماکہ، ٹریفک اہلکار نے آگ میں جھلستے لوگوں کی...

لاہور میں سلنڈر دھماکہ، ٹریفک اہلکار نے آگ میں جھلستے لوگوں کی زندگی بچا لی

- Advertisement -

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے راوی روڈ پر سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آتشزدگی کے دوران ٹریفک پولیس کے اہلکار اسسٹنٹ عثمان نیلل نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ میں جھلستے ہوئے لوگوں کی زندگی بچائی۔

ترجمان کے مطابق عثمان پی ایس ایل کی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ کچھ میٹر پہلے ہی دھماکہ ہوا اور دکان میں آگ لگنے کے بعد راہگیروں میں بھگڈر مچ گئی مگر عثمان نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور اپنے آپ کو بچاتے ہوئے دکان کے اندر جلتے لوگوں کو کھینچ کر دکان سے باہر نکالا،

- Advertisement -

5 لوگوں کو ٹریفک اسسٹنٹ عثمان نے ایک گاڑی کو روک کر فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کیا ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590654

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں