لاہور میں فوڈ اتھارٹی کے عملہ کی کارروائی،چائے پتی یونٹ بند ،2معروف ریسٹورنٹ کو جرمانہ

122
Punjab Food Authority

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):فوڈ سیفٹی ٹیموں نےلاہور کے علاقوں کوٹ لکھپت،ماڈل ٹائون اور بحریہ ٹائون میں کارروائی کر کے چائے پتی یونٹ بند کر دیا،ناقص انتظامات پر2معروف ریسٹورنٹ کو 3 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاویدکے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی،منظور شدہ لیبل استعمال نا کرنے پر یونٹ کو بند کیا گیا۔

سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی۔کھلی نالیاں، مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ صحت دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے تمام فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جارہی ہے،

ملاوٹ اور جعلسازی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں، خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔