لاہور میں چینی کمپنی "چیلنج فیشن” کا دورہ بہترین رہا،چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

54
سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس جمعہ کو ہو گا، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لئے مزید منصوبوں کی منظوری دی جائے گی، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ لاہور میں چینی کمپنی "چیلنج فیشن” کا دورہ بہترین رہا،یہ چینی سرمایہ کاری سے بننےوالی بڑی برآمدی ٹیکسٹائل فیکٹری ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ فیکٹری کے قیام سے 5 ہزار افراد کو روزگار میسر آیا، فیکٹری میں وسعت سے روزگار کے مزید 20 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ نئے خصوصی اقتصادی زونز کے لیے بھی یہی ماڈل ہے،اقتصادی زونز کے قیام سے صنعتی کارکردگی بہتر، برآمدات بڑھیں گی۔