لاہور میں کمرشل و نان کمرشل لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری

81
Additional IG Traffic Mirza Faran Baig
Additional IG Traffic Mirza Faran Baig

لاہور۔20جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر صوبہ بھر میں لائسنسنگ سہولیات، کمرشل اور نان کمرشل لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں کمرشل کیٹگری میں رکشہ اور نان کمرشل میں کار موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پر موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف جاری ہے۔ترجمان نے بتایا کہ شہری ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ ہر اتوار رکشہ کے ڈرائیونگ ٹیسٹ سے 17 ہزار سے زائد شہری مستفید ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ ایڈییشنل آئی جی ٹریفک مرزا فرران بیگ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خصوصی مہم جاری ہے۔ شہری اس خصوصی مہم سے فائدہ اٹھائیں اور فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔