13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور میں گراں فروشی پر 2 دکانیں سیل

لاہور میں گراں فروشی پر 2 دکانیں سیل

- Advertisement -

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی زیر نگرانی رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز نے 70 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔ڈی سی لاہور کی ہدایت پر گراں فروشی میں ملوث 2 دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ 2 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

خلاف ورزی کرنے والوں پر 1 لاکھ 22 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ماہ صیام میں عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572792

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں