لاہور۔1جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علا قوں گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پرشدید بارش ہو سکتی ہے۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی تو قع ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور،گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، ملتان اور بھکر میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت26 اور زیادہ سے زیادہ31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب71فیصد رہا۔
لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح101 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں لا ہور امر یکن سکول میںکو الٹی انڈیکس94،عسکری ٹین 75،سول سکر یٹریٹ95، بر کی لا ہور71،جوہر ٹا ئون 69،طفیل روڈ 94 اور شا ہراہ قائد اعظم پر65 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔