لاہور میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر جمعہ سے اتوار تک مکمل پابندی عائد ہے، ترجمان پولیس

119
Amara Athar
Amara Athar

لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):حکومت پنجاب نے لاہور میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر جمعہ سے اتوار تک مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہفتے کو بھی کسی قسم کی ہیوی ٹریفک،لوڈر ٹریکٹر ٹرالی کوشہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا ہے کہ پابندی کو یقینی بنانے کے لئے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات کی گئی ہے، ہیوی ٹریفک، خستہ حال، انتہائی خطرناک حد کاکالا دھواں چھوڑنے اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ پابندی سے مستثنی پٹرول، ادویات، خوردونوش اور مسافر گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی،

پابندی کے اطلاق کو 100 فیصد یقینی بنایاجائے گا۔عمارہ اطہر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سموگ تدارک اور صحت مند آب و ہوا کے لئے حکومتی احکامات کی پاسداری کریں۔