لاہور میں 6 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ،سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج پر پابندی عائد

117
Section 144
Section 144

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی):حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک لاہور میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے ۔ محکمہ داخلہ نے عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی کی ہے۔