لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاعیدالاضحی پر صفائی آپریشن مکمل ، 58ہزار ٹن سے زائد آلائشوں اور ویسٹ کوٹھکانے لگا یا

73
غیر وابستہ تحریک کے سربراہی سطح کے رابطہ گروپ کا اجلاس ، تحریک کے چیئرمین الہام علیوف کی کووڈ-19 کے باعث دنیا پر پڑنے والے منفی اثرات کے تدارک اور بحالی کیلئے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی پینل کے قیام کی تجویز

لاہور۔12جولائی (اے پی پی):لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں عیدالاضحی کے حوالے سے صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔لاہور کے شہریوں کے لیے عید الاضحیٰ پر صفائی صورتحال کے حوالے سے تسلی بخش رہی۔ چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی خواجہ احمد حسان کا کہنا ہے کہ اپنی چھٹیاں قربان کرکے عام شہریوں کے لیے صاف ستھرا ماحول یقینی بنانا ورکرز کی طرف سے ایک قابل قدر خدمت ہے جس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایل ڈبلیوایم سی کے تمام ورکرز بشمول فیلڈ افسران کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔

عید الاضحی کے دوران ضلعی اداروں نے بھی بہترین تعاون کیا جس پر خاطر خواہ نتائج سامنے آئے۔عید پر ریکارڈ ویسٹ کولیکشن ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کی انتھک محنت کا ثمر ہے، ایمانداری اور دلجمعی سے فیلڈ میں کاجاری رکھیں۔ایل ڈبلیو ایم سی کی جامعہ پلاننگ، ورکرز کی کارکردگی اور شہریوں کے تعاون سے عید آپریشن کو کامیاب بنایا جا رہا ہے۔سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رافعہ حیدرکے مطابق عید الضحی پر خصوصی صفائی آپریشن کی تیاری ایک ماہ قبل ہی شروع کر لی گئی تھی ۔

عید الضحی صفائی آپریشن کا آغازچاند رات سے ہوا اور عیدکے تینوں دنوں کے دوران دن رات جاری رہنے والے صفائی آپریشن کے نتیجے میں قربانی کے جانوروں کی58 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں کامیابی سے ٹھکانے لگائی گئیں۔جانوروں کی آلائشوں کواکھٹا کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے مجموعی طور پر 3400 سے زائد وہیکل بشمول پک اپس، 119عارضی طور پر قائم ویسٹ کلیکشن اینڈ ٹرانسفر سٹیشنز،290 عید کیمپوں کا قیام شامل تھا، عیدالاضحیٰ کی تمام سرگرمیوں کو ڈیجیٹل ایپلیکیشن کے ذریعے مانیٹر کیا گیا۔

عید الااضحی پر ویسٹ کولیکشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔چاند رات کو 8800ٹن ویسٹ اٹھا کر شہر کو زیرو ویسٹ کیا گیا جبکہ عید کے پہلے دن آپریشنل گاڑیوں نے947 ٹرپ لگا کر 17 ہزار 481 ٹن ویسٹ لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ پر پہنچا یا،عید کے دوسرے روز آپریشنل گاڑیوں نے 964 ٹرپس لگا کر 18 ہزار 192 ٹن آلائشیں ڈمپنگ سائٹس پر پہنچا ئی۔ تیسرے روز14ہزار ٹن سے زائد آلائشیںاُٹھائی گئیں۔

لکھوڈیر ڈمپنگ پوائنٹ سمیت ٤ پوائنٹس پر ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے کے لیے زمین میں دفن کر کے مٹی اور چونے سے ڈھک دیا گیا ۔ایل ڈبلیوایم سی نے عید کے اختتام پر شہر میں قائم اجتماعی قربان گاہوں، عارضی کلیکشن پوائنٹس اور مویشی منڈیوں میں زیرو ویسٹ آپریشن بھی کیا جبکہ جامع مساجد، عید گاہوں ، قربان گاہوں کی ڈس انفیکٹنٹ سے خصوصی دھلائی کی گئی۔

عید آپریشن میں ایل ڈبلیوایم سی افسران سمیت ہزارواں ورکرز نے حصہ لیا۔ آپریشن کو معمول کی مشینری کے علاوہ اضافی گاڑیوں کی بھی مدد حاصل رہی جن میں پک اپس، ڈمپرز، آرم رول کنٹینرزاور لوڈرز شامل ہیں۔ تمام آپریشن کی مرکزی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی گئی اور لمحہ لمحہ تصویری ریکارڈ رکھا گیاہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر عید الاضحی کے تینوں روز عید کیمپ، ویسٹ کلیکشن سنٹر اور ڈمپنگ پوائنٹس کا دورہ کرتے رہے۔سی ای او رافعہ حیدر نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آپریشن ٹیموں کا حوصلہ بڑھایا، ورکرز میں مٹھائی تقسیم کی۔کلین لاہور موبائل ا یپ اور سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی 13,632 شکایات موصول ہوئیں صفائی سے متعلق تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا ۔

سی ای او ا ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق اور اس حوالے سے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا گیا، اس سال عید الاضحی پر شہر سے ریکارڈ 58ہزارسے زائد آلائشوں کو ماحول دوست انداز میں تلف کیا گیا۔ ادارے کے ورکرز اور افسران کی ان تھک محنت اور کام قابل تعریف ہے، سینٹر ی ورکرز ادارے کا اثاثہ ہیں۔

مزید ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے عید صفائی آپریشن مکمل کامیاب رہا ادارے کی اعلی ٰ قیادت زیرو ویسٹ آپریشن سے لے کر ویسٹ بیگز کی ترسیل اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے بعد قربان گاہوں کی فینائل سے دھلائی تک فیلڈ میں متحرک رہی شہر بھر کی تمام اجتماعی قربان گاہوں خصوصاًجامعہ نعیمیہ کا خصوصی وزٹ کیا گیا اور وہاں خود دھلائی میں حصہ لیا ، شہریوںسمیت تمام ضلعی اداروں کے تعاون پر ادارہ ان کامشکور ہیں۔

مزید براں ایل ڈبلیوا یم سی عیدالضحی کے طرز پر شہر میں صفائی ستھرائی کے معمول آپریشن کر رہا ہے شہریوں کی جانب سے مثبت اور اطمینان بخش فیڈ بیک سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ ہم نے لاہور کو دنیا کے صاف ترین شہروں میں سرِ فہرست لانے کا ہدف تقریباً حاصل کر لیا ہے ۔حکومت پنجاب اور انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے، عوام بھی تعاون کا تسلسل قائم رکھیں۔