لاہور ٹریفک پولیس کی کارروائی، 2141کم عمر ڈرائیورزکے خلاف مقدمات درج

181
کم عمر

لاہور۔23نومبر (اے پی پی):لاہور ٹریفک پولیس نے 2141کم عمر ڈرائیورزکے خلاف مقدمات درج کرادیے ۔سی ٹی اولاہورمستنصر فیروزکا کہنا ہے کہ پچھلے10 دنوں میں کم عمر ڈرائیونگ پر 3689 اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2141 مقدمات درج کئے گئے

، جمعرات کو اپنے ایک بیان مں انہوں نے بتایاکہ بغیر لائسنس 5 روز میں 1231 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کئیگئے ، بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 931 جبکہ بغیرلائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 1210 مقدمات درج کئے گئے۔ خصوصا پوش علاقوں میں 190 مقامات پر ناکے لگائیگئے،

انہوں نے کہاکہ شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول یقینی بنائیں،شہر میں 30 لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور تمام خدمت مراکز سینٹر 24/7 کھلے ہیں جبکہ کم عمر بچوں کے ساتھ انہیں گاڑی یاموٹرسائیکل دینے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ کے حصول میں مشکلات آسکتی ہیں لہذا کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے۔