لاہور ٹریفک پولیس کی کارر وائیاں ،24 گھنٹوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 32 لاکھ روپے کے جرمانے عائد

52
Lahore Police
Lahore Police

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):لاہور کی سٹی ٹریفک پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کارروائیاں کرکے 32 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے۔

ترجمان کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف ریکارڈ کارروائیاں کی گئیں،24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی 1570 گاڑیوں کو32 لاکھ کے جرمانے عائد کئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو بند کر دیا گیا،خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 843 موٹرسائیکلوں کےخلاف بھی کارروائی کی گئی اور 151 موٹر بائیکس اور 84 ٹریکٹر ٹرالیاں مختلف ٹریفک سیکٹرز میں بند کر دی گئیں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی 187 وہیکلز کو ای چالان جاری کئے گئے ۔

ترجمان نے بتایا کہ کمشنر لاہور کی ہدایت پر قائم 14 انسدادِ تجاوزات کیمپس بھی متحرک ہیں،24 نومبر تک شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند ہے،پابندی سے مستثنٰی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔