- Advertisement -
لاہور۔14مئی (اے پی پی):لاہور پریس کلب اور ڈاکٹرعیسی لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر کے مابین ممبران اور ان کے اہلخانہ کیلئے میڈیکل ٹیسٹوں کی فیس میں ڈسکائونٹ کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق کلب ممبران ڈاکٹر عیسی لیبارٹری اینڈڈائیگناسٹک سنٹرسے اپنے بلڈ میڈیکل ٹیسٹ پچاس فیصد، ایکسرے
الٹرا سائونڈ، ڈینٹل، فزیوتھراپی تیس فیصد ، ایم آر آئی ، سی ٹی سکین بیس فیصد رعایتی قیمت پر کراسکتے ہیں جبکہ لاہور بھر میں فری ہوم سیمپلنگ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور ڈاکٹرعیسی لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک کے ہیڈ آف پنجاب طارق عالم نے معاہدے پر دستخط کئے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597100
- Advertisement -