29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور پولیس اینٹی بیگری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے،سی سی...

لاہور پولیس اینٹی بیگری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے،سی سی پی او

- Advertisement -

لاہور۔29مئی (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس اینٹی بیگری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے اور رواں سال ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2280ملزمان گرفتار،2255مقدمات کا اندراج کیا گیاہے۔ جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں 2168مرد،100خواتین اور 12سہولت کار شامل ہیں۔

سٹی ڈویژن میں 529ملزمان، کینٹ میں 461، سول لائنز میں 231، صدرمیں 255، اقبال ٹاون میں 226 اور ماڈل ٹاون میں 466ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ بھکاری مافیاکے خلاف موثر کارروائی کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کیا جائے۔چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورواور محکمہ سوشل ویلفیئر کے پلیٹ فارم کو کمسن گداگروں کی بحالی کے لئے استعمال کیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے نیٹ ورک کے ذریعے سٹرکوں اور چوراہوں پر پیشہ ور گداگروں کو فوری ٹریس کر کے حراست میں لیا جائے۔گداگری سماجی لعنت اور معاشرے پر ایک بد نما داغ ہے۔ شہری گداگر ی کی روک تھام میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602559

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں