لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھے ہوئے ہے،ترجمان

173
گھوٹکی کے کچے میں پولیس مقابلہ ، تین ڈاکو ہلاک

لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):لاہور پولیس منشیات کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھے ہوئے ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بدھ کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک 5022کلو سے زائد چرس، 134کلو سے زائد ہیروئن، 44کلو سے زائد آئس جبکہ ایک لاکھ 28ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی، اس دوران 8004 مقدمات درج کرکے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث8131ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کے تدارک کیلئے ایس ایچ اوز اور اینٹی نارکوٹکس یونٹس کو مزید متحرک کر دیا گیا ہے، تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں،

منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد معاشرے کا ناسور ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں، معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار اداکرنا ہو گا بالخصوص والدین اپنے بچوں کی کڑی نگرانی کریں، ہمارا عزم نشے سے پاک لاہور ہے۔