لاہور پولیس نے رواں سال 14656اشتہاری اور 5833 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کیئے،ترجمان

169

لاہور۔24جولائی (اے پی پی):لاہور پولیس نے رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران 14656اشتہاری مجرمان،18584عدالتی مفروران اور 5833ٹارگٹ آفینڈرز کو گرفتار کیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے یہاں جاری اپنے بیان میں بتایا کہ کینٹ ڈویژن میں 2861اشتہاری مجرمان،سول لائنزڈویژن میں 1920، سٹی ڈویژن میں 3222، اقبال ٹان ڈویژن میں 1916، صدرڈویژن میں 2388اورماڈل ٹان ڈویژن میں 2349 اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔اسی طرح کینٹ ڈویژن میں 2750عدالتی مفرور،سول لائنزڈویژن میں 2507، سٹی ڈویژن میں 4563، اقبال ٹائون ڈویژن میں 2795، صدرڈویژن میں 2825اورماڈل ٹائون ڈویژن میں 3144عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کینٹ ڈویژن میں 888ٹارگٹ آفینڈرز،سول لائنزڈویژن میں 351، سٹی ڈویژن میں 2019، اقبال ٹائون ڈویژن میں 888، صدرڈویژن میں 1019اور ماڈل ٹائون ڈویژن میں 668ٹارگٹ آفیندڑز گرفتارکئے گئے ہیں۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ قانو ن شکن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے ڈویژنل افسران کو خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈائون کی خود نگرانی کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے سمارٹ آئی، ہوٹل آئی و دیگر ایپلی کیشنز سے بھر پور مدد لی جا رہی ہے۔سی سی پی اولاہورنے قتل،اقدامِ قتل اور سنگین مقدمات کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قیام امن، شہریوں کا تحفظ اور خدمات کی فراہمی لاہور پولیس کا اہم فریضہ ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ لاہور پولیس کے فرنٹ لائن سولجرز شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے مسلسل مصروف عمل ہیں۔