لاہور۔7جولائی (اے پی پی):سی سی پی او لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے عاشورہ ِ محرم کے پرامن انعقاد پرفورس کو شاباش دیتے ہوئےکہا ہے کہ لاہور پولیس کے تمام یونٹس نے شاندار ٹیم ورک سے عاشورہِ محرم کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایاہے۔
انہوں نےبیان میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے افسران اور جوان شہریوں کے تحفظ کے لئے شب و روز فیلڈمیں خدمات انجام دیتے رہے۔
تمام اداروں کی مشترکہ کاوشوں اور محنت سے عاشورہِ محرم پر امن گزرا۔ سی سی پی او نے کہا کہ محکمہ پولیس نے ضلعی انتظامیہ،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ ٹیم کے طور پر کام کیا۔عاشورہِ محرم کے پرامن انعقاد کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون لائق ِ تحسین ہے۔