17.2 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور پولیس نے یوم ِشہادت حضرت علی کے پرامن انعقاد کیلئے جامع...

لاہور پولیس نے یوم ِشہادت حضرت علی کے پرامن انعقاد کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

- Advertisement -

لاہور۔21مارچ (اے پی پی):لاہور پولیس کی جانب سے یوم ِشہادت حضرت علی کے پرامن انعقاد کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیاہے۔ سی سی پی او نے کہا ہے کہ یوم ِ شہادت حضرت علی کے موقع پرمجموعی طور پر7ہزار سے زائدپولیس افسران واہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

اس موقع پر 600سے زائد ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار،ایلیٹ پولیس کی72ٹیمیں،ڈولفن سکواڈکی 44ٹیمیں اورپی آر یو کی30ٹیمیں بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یوم ِ شہادت حضرت علی کی مجالس اورجلوسوں کوفول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ،قیامِ ِامن کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575213

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں