لاہور پولیس کا اشتہاری و عادی مجرموں اور عدالتی مفرورں کے خلاف کریک ڈائون جاری

105
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

لاہور۔24اگست (اے پی پی):لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال اشتہاری وعادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈائون میں 16156اشتہاری مجرم،20429عدالتی مفرو اور6838عادی مجرموںکی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن میں 3318اشتہاری مجرم،3071عدالتی مفرور اور1028عادی مجرم گرفتارکئے گئے ہیں۔اسی طرح سول لائنز ڈویژن میں 1355اشتہاری مجرم،2757عدالتی مفرور اور465عادی مجرم پکڑے گئے ہیں۔

سٹی ڈویژن میں 3856اشتہاری مجرم،5043عدالتی مفروراور2308عادی مجرم حراست میں لئے گئے ہیں۔ اقبال ٹائون ڈویژن میں 2224اشتہاری مجرم،3122عدالتی مفرور اور1065عادی مجرموں کو پابندسلاسل کیا گیا ہے۔اسی طرح صدرڈویژن میں 2711اشتہاری مجرم،3017عدالتی مفرور اور1151عادی مجرم قانون کی گرفت میں لئے گئے ہیں۔ ماڈل ٹائون ڈویژن میں بھی 2692اشتہاری مجرم،3419عدالتی مفرور اور821عادی مجرموں کو حراست میں لیا گیا ہے۔اس حوالے سے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کاکہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسورہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانو ن شکن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، اشتہاری مجرموں اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کیلئے سمارٹ آئی، ہوٹل آئی، کرایہ داری اندراج سمیت دیگر ایپلی کیشنز سے بھر پور استفادہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے قتل،اقدامِ قتل اور سنگین مقدمات کے اشتہاری مجرموں کی گرفتاریوں کیلئے کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کے فرنٹ لائن سپاہی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔