22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور پولیس کا ون ویلرزاور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈان

لاہور پولیس کا ون ویلرزاور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈان

- Advertisement -

لاہور۔28جولائی (اے پی پی):لاہور پولیس کی جانب سے ون ویلرز اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔ماہ جولائی میں ون ویلرز کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 126 ون ویلرزکی گرفتاری عمل میں لا کر 126مقدمات کااندراج کیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہورپولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ رواں سال ون ویلرزکے خلاف کارروائیوں کے دوران 1187 ون ویلرزکو گرفتارکر کے شہر کے مختلف تھانوں میں 1067مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ون ویلرز اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ اور ریسنگ پر قابو پانے کیلئے اہم شاہراہوںپر خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں اور کم عمر ڈرائیورز، ون ویلرز اور ریسنگ کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس، ڈولفن اسکواڈ اور پیرو کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

- Advertisement -

سی سی پی او نے موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینیکس کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ون ویلنگ،بائیکس کی آلٹریشن اور ہلڑ بازی سے اجتناب کریں۔انہوں نے کہا کہ کم عم بچوں کی ڈرائیونگ حادثے کا سبب بنتی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ والدین کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں، ذمہ دار سماجی رویوں کی ترغیب کیلئے اساتذہ اور سول سو سائٹی اپنا کردار ادا کرے۔سی سی پی او نے کہا کہ شہری قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائے، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے گریز کریں۔

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ مستند ڈرائیونگ سکول سے ڈرائیونگ سیکھیں اور ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوموں کا شعار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری کم عمر ڈرائیورز، ون ویلرز اور ریسنگ کی اطلاع 15 پر دیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں