لاہور۔25اگست (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنزلاہورسید علی ناصر رضوی کی ہدایت پرصوبائی دارلحکومت میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سرچ اینڈ سویپ آپریشنزکا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں لاہور پولیس کی طرف سے کاہنہ کے علاقے جھیڈو گاؤں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ انٹیلجنس برانچ،سکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی سمیت پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔پولیس نے جھیڈو گاؤں میں 512گھروں اور 1642اشخاص کی سکریننگ کی۔سر چ آپریشنز کے دوران 43افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسلحہ برآمدگی پر09ملزمان،منشیات برآمدگی پر 15افراد کو بھی حراست میں لیا گیا،پولیس نے چیکنگ کے دوران 4اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔شناخت نا کروانے والے 15مشکوک افراد سے بھی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382596