لاہور۔13نومبر (اے پی پی):لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گزشتہ ماہ 854 گرفتاریاں،816 مقدمات درج کرتے ہوئے کروڑوں کی منشیات سپلائی کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ ملزمان سے644 کلو 364گرام چرس،14کلو 350 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے، 14کلو629 گرام آئس،6476 لیٹر شراب،بھنگ، افیون کی بھاری مقدار بھی برآمد کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سٹی ڈویژن پولیس نے سب سے زیادہ 207 منشیات فروشوں کو جیل پہنچایا ۔کینٹ ڈویژن میں 156، صدرڈویژن 139،اقبال ٹائون میں بھی139 ملزمان گرفتار کئے گئے،سول لائنز ڈویژن میں 74،ماڈل ٹائون ڈویژن میں139 منشیات فروش پکڑے گئے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے ہیومن انٹیلی جنس کا مربوط اور پختہ نظام تشکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے بھیانک دشمن ہیں، ان کا نیٹ ورک توڑنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری منشیات کے مکروہ دھندے کی اطلاع 15 پر دے کر ہماری مدد کریں۔