24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ،رواں ماہ اب تک...

لاہور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ،رواں ماہ اب تک 360ملزمان گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔11اگست (اے پی پی):لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران رواں ماہ اب تک 360ملزمان کو گرفتار کیا اور 353مقدمات درج کئے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 7655 ملزمان گرفتار ہوئے اور 7496مقدمات درج کئے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے3755کلو چرس،669کلو آئس اور341 کلو ہیروئین ،263کلو افیون اور45485لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں،آئس اور ہیروئین سمیت منشیات کے خاتمے کے لئے منظم اقدامات کئے جائیں، نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لئے منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ، والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں