33.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور پولیس کی موٹر سائیکل وکار چوروں سمیت دیگرجرائم پیشہ افراد کیخلاف...

لاہور پولیس کی موٹر سائیکل وکار چوروں سمیت دیگرجرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری

- Advertisement -

لاہور۔7اپریل (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی قیادت میں لاہور پولیس کی موٹر سائیکل وکار چوروں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق فیصل ٹائون پولیس نے گاڑیاں چوری کر کے دیگر صوبوں میں سمگلنگ کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا۔ ملزم آصف کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے جہلم سے حراست میں لیا گیا جو فیصل ٹائون مون مارکیٹ سے کار چوری کرکے فرار ہواتھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دیگر ساتھیوں سے مل کر راتوں رات گاڑیوں کو علاقہ غیر سمگل کرنے کا اعتراف کیا۔

پولیس کی جانب سے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسی طرح ہربنس پورہ پولیس نے اہم شاہرائوں پرٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ کر کے شہریوں کو پریشان کرنے والے 4T گروپ کے 05 منچلے گرفتار کر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں محمد عثمان، حارث، حمزہ، محمد احمداورصفدر شامل ہیں۔ ملزمان نے ون ویلنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی قبضہ میں لے لی گئیں۔ مصری شاہ پولیس نے بھی نشہ کی خاطر ساتھی کو قتل کرنے والے ملزم کو24 گھنٹوں میں گرفتارکر لیا۔

- Advertisement -

ملزم محمد علی عرف لالہ ہزارہ نے ایک روز قبل قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں ساتھیوں کے ہمراہ ملکر حسنین نامی شہری کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتاراتھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کرکے مزید ترتفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ مانگا منڈی پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتارکر لیا۔ ملزم محمد ممتاز سے ہزاروں روپے مالیت کی 01 کلو 600 گرام چرس برآمدکی گئی۔

ملزم لاہور کے مختلف علاقوں میں اور تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروخت کرتا تھا۔اسی طرح چوکی گلدشت ٹائون پولیس نے دوران پٹرولنگ سرعام اسلحہ کی نمائش سے خوف و ہراس پھیلانے والے 03 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں عرفان، حارث اور ناصر حسین شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 پستول،میگزین اور گولیاں برآمدکی گئیں۔ شاد باغ پولیس نے 11 سالہ تارا نامی بچی کو تلاش کر کے والدین کے سپرد کر دیا۔

بچی گھر سے نکلی اور راستہ بھول گئی والدین مدد کے لیے تھانہ شاد باغ پہنچ گئے۔ پولیس نے بلاتاخیر بچی کی تلاش کے لیے جدید ٹیکنالوجی،سوشل میڈیا اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی۔ بالآخر چند گھنٹوں میں بچی کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579284

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں