لاہور۔2مئی (اے پی پی):لاہور پولیس موٹر سائیکل وکار چوری کی وارداتوں،منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کے انسداد کیلئے شب وروز متحرک ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاد باغ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت چار رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عادل،عثمان،شہباز اور عائشہ بی بی شامل ہیں۔ ملزمان گلی محلوں اور بازاروں میں کھڑی موٹر سائیکل کو ماسٹر چابیوں سے کھول کر فرار ہو جاتے تھے۔
پولیس چیکنگ سے بچنے کے لیے خاتون ملزمہ موٹر سائیکل پر ساتھ سوار ہو جاتی اورملزمان وارادت کے بعد موٹر سائیکل فروخت کر دیتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکلیں، 6 موبائل فونز، نقد ی، اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمدکی گئیں۔ اسی طرح چوکی ایل بلاک ستوکتلہ پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتارکر لیا۔ ملزم کی شناخت رفیق کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضہ سے 1000 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزم رفیق منشیات فروشی کے مکروہ دہندے میں متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکا ہے۔
ہربنس پورہ پولیس نے دورانِ پٹرولنگ پتنگ فروش کوسپلائی دیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی۔گرفتارملزم کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی 40 پتنگیں، کیمیکل ڈور کی 04 چرخیاں اور پتنگیں بنانے والے اوزار برآمدکئے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591586