لاہور۔18نومبر (اے پی پی):لاہور پولیس کےمختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سب انسپکٹر تیمور عباس کو ایس ایچ او گلبرگ، سب انسپکٹر محمد سلیمان کوایس ایچ او فیصل ٹائون ،سب انسپکٹر اسد شہزاد کو ایس ایچ او سمن آباد ،سب انسپکٹر محمد عامر انجم کوایس ایچ او گارڈن ٹائون ،سب انسپکٹراسد اللہ کواینٹی رائٹ فورس رپورٹ کرنے جبکہ ایس ایچ او سول لائنز سب انسپکٹر محمد واجد کواینٹی رائٹ فورس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
انسپکٹر لیاقت علی کوایس ایچ اوسول لائنز ،سب انسپکٹر محمد تحسین نجم کو ایس ایچ اونواب ٹائون ،انسپکٹر اسد عباس کو ایس ایچ اوشاہدرہ ،سب انسپکٹر محمد شہریار کو ایس ایچ او شادباغ ،سب انسپکٹر محمد احمدکو ایس ایچ اوداتا دربار ، انسپکٹر محمد خرم شہزاد کو ایس ایچ اوشادمان جبکہ سب انسپکٹر عدنان احمدکو انچارج چوکی ہلوکی کاہنہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپرشنز نے کہا ہے کہ ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر تعینات کیے گئے ، افسران کا سروس ریکارڈ اور کارکردگی کی جانچ پڑتال کے بعد تبادلہ کیا گیا۔