لاہور۔26فروری (اے پی پی):لاہور پولیس کے 47اے ایس آئیزکو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید اورایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال نے شرکت ۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے پولیس ملازمین کی پروموشن کے احکامات جاری کر دیئے۔
لاہور پولیس کے مختلف ونگزکے 47اے ایس آئیز کوسب انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پانے والوں میں آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سکیورٹی ڈویژن سمیت لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے ملازمین شامل ہیں۔ اے ایس آئی تنویر احمد،سید تفہیم مہدی،محمد ادریس،زاہد لطیف،ذوالفقار علی،غلام مرتضی، عادل نذیر،ثنا اللہ،عرفان شاہد، عمران شاہدکو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانے والے پولیس ملازمین کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ بروقت ترقی ہرملازم کا بنیادی حق ہے،کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے ،پولیس ملازمین کی پروموشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ترقی پانے والے پولیس ملازمین جذبہ خدمت خلق سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔