لاہور پولیس کے 72 کانسٹیبلز کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی، سی سی پی او کی مبارکباد

155
Punjab Police
Punjab Police

لاہور۔30مئی (اے پی پی):لاہور پولیس میں پروموشنز کے دوسرے مرحلے میں C-II کے72 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جبکہ پہلے مرحلے میںC-I کے 344 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

پروموشن بورڈ کے اجلاس میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل ترقی کے 84 کیسز زیر غور آئے۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے پولیس دوست ویژن کے مطابق لاہور پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی پروموشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پانے والے پولیس آفیشلز قابلیت،پیشہ ورانہ مہارت اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں،ملازمین کی بروقت پروموشن سے شہریوں کی خدمت اور سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آنی چاہیئے۔