لاہور۔6جولائی (اے پی پی):لاہور چڑیا گھر کو تزئین و آرائش کے لیےپیرسے غیر معینہ مدت تک بند کردیاجائے گا۔ترجمان چڑیا گھر کے مطابق چڑیا گھر عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کے لیے کھولا گیا تھا جسے تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے لیے دوبارہ بند کر دیا گیا ہے۔انہوں بتایا کہ لاہور چڑیا گھر کو جدید عالمی تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے ۔