لاہور۔14 مئی(اے پی پی ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشدنے کاسا 1000معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے بلکہ ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، بجلی درآمد کرنا خوش آئند اقدم ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ مقامی وسائل سے بھی بجلی کی پیداوار بڑھانا بہت ضروری …
لاہور چیمبر آف کامرس کا کاسا1000معاہدے کا خیر مقدم‘مقامی وسائل سے بجلی کی پیداوار بھی ناگزیر ہے،محمد ارشد

مزید خبریں
لاہور۔14 مئی(اے پی پی ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشدنے کاسا 1000معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے بلکہ ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، بجلی درآمد کرنا خوش آئند اقدم ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ مقامی وسائل سے بھی بجلی کی پیداوار بڑھانا بہت ضروری ہے، ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ کاسا 1000منصوبہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ تاجکستان، افغانستان اور کرغستان کے لیے بھی بہت مفید ثابت ہوگا ۔








