لاہور چیمبر کی لاہور ٹاون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

122
Lahore Chamber of Commerce
Lahore Chamber of Commerce

لاہور۔1جنوری (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے لاہور ٹاون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین عبداللہ مغل، سینئر وائس چیئرمین فواد طارق جعفری اور وائس چیئرمین محمد عمران صدیق کو مبارکباد پیش کی ہے اور اسے ایسوسی ایشن کے لئے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے۔لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، نائب صدر شاہد نذیر چودھری، سابق صدور میاں انجم نثار،

محمد علی میاں اور ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی میں لاہور ٹاون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا کردار بہت اہم ہے۔انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ایسوسی ایشن کی نومنتخب قیادت صنعتی برادری کو ترقی دینے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعت و تجارت اور معیشت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔