اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہو گئی ہے، آئندہ 45 دنوں میں صوبہ پنجاب کے تمام خاندان صحت کارڈ کے ذریعے دس لاکھ تک سالانہ علاج کے اہل ہوں گے۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس انقلابی پروگرام سے لوگوں کی صحت کے اخراجات اب ان کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے اور یہ خرچ مکمل طور پر حکومت اٹھارہی ہے۔