لاہور۔18مارچ (اے پی پی):لاہور کے علاقہ ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش گرفتارکرکے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔ترجمان کے مطابق ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس سی کی پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ منشیات فروش سرفرازکو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے ا رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
یس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم سرفراز سے لاکھوں روپے مالیت کی 01 کلو سے زائد ہیروئن برآمدکی گئی ہے،ملزم نے پوش علاقوں میں تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز، یونیورسٹیز کے اطراف میں منشیات بیچنے کا اعتراف کیاہے۔
انہوں نے بتایاکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573748