25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ کے داخلے کل سے شروع...

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ کے داخلے کل سے شروع ہوں گے

- Advertisement -

لاہور۔28اپریل (اے پی پی):لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے داخلے کل سے شروع ہوں گے۔ داخلہ فارم آن لائن مکمل کرنا ہوگا۔ یہ داخلے نویں کے رزلٹ کی بنیاد پر آفر کئے جا رہے ہیں اور جو امیدوار دسویں کا امتحان پاس نہیں کر پائیں گی ان کا داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا۔ وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی نے بتایا کہ ریگولر داخلے سات مضامین میں آفر کئے جا رہے ہیں جن میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آئی سی ایس، ہوم اکنامکس، جنرل سائنس، آرٹس اور آئی کام شامل ہیں۔

سیلف سپورٹ ایوننگ کلاسز کیلئے پانچ مضامین رکھے گئے ہیں جن میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آئی سی ایس، آرٹس اور کامرس شامل ہیں۔ معذور، اقلیتوں، کھلاڑیوں، غیر ملکیوں اور دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والی درخواست گزاروں کیلئے کوٹہ مختص کیآ گیا ہے۔ داخلے 9 مئی تک جاری رہیں گے۔پہلی میرٹ لسٹ 19 مئی کو لگائی جائے گی۔

- Advertisement -

اس دوران 12 مئی سے لے کر 15 مئی تک انگلش لٹریچر، فائن آرٹس، حافظ قرآن، معذور اور سپورٹس کی بنیاد پر داخلے کی امیدواروں سے ٹیسٹ اور انٹرویو مکمل کئے جائیں گے۔ او لیول کرنے والی طالبات بھی 9 مئی تک داخلہ فارم جمع کرائیں گی تاہم ان کے داخلے کا عمل او لیول کے نتائج آنے اور ایکوالینس سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے بعد مکمل کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589228

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں