28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ویمن ایمپاورمنٹ تربیتی پروگرام کامیابی سے...

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ویمن ایمپاورمنٹ تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل

- Advertisement -

لاہور۔15مئی (اے پی پی):لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ویمن ایمپاورمنٹ تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔اس حوالے سے ایک تقریب یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن منیب الرحمان، چئیر پرسن WEMP کمیٹی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرزانہ رشید ، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر حمیرا خان، ڈاکٹر نیلما

ڈاکٹر طاہرہ کلثوم، ڈائریکٹر ڈی ایف ڈی آئی ڈاکٹر زہرا کیانی، چیف پروکٹر ڈاکٹر غزالہ نورین کے علاوہ تربیتی پروگرام کے ٹرینرز اور ٹرینیز نے شرکت کی۔ تربیت حاصل کرنے والی فیکلٹی ممبرز میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر ضیاء القیوم اور ایم ڈی NAHE آمنہ نور ملک نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور تربیتی پروگرام کے کامیاب اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی اور ویمپ WEMP کی ٹیم کومبارک باد دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597625

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں