لاہور ۔ 5 نومبر (اے پی پی) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ لاہور کو آلودگی سے بچانے کے لئے مصنوعی (میاواکی) جنگل اُگایا جائے گا جس کے تحت ایک ایکڑ جگہ پرمصنوعی جنگل لگانے کا کام چار ہفتے میں مکمل کیا جائے گا اور یہاں مقامی اقسام کے 5 ہزار 600 درخت لگائے جائیں گے،یہاں لگائے …
لاہور کو آلودگی سے بچانے کیلئے مصنوعی جنگل اگایا جائے گا، مومنہ وحید

مزید خبریں
لاہور ۔ 5 نومبر (اے پی پی) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ لاہور کو آلودگی سے بچانے کے لئے مصنوعی (میاواکی) جنگل اُگایا جائے گا جس کے تحت ایک ایکڑ جگہ پرمصنوعی جنگل لگانے کا کام چار ہفتے میں مکمل کیا جائے گا اور یہاں مقامی اقسام کے 5 ہزار 600 درخت لگائے جائیں گے،یہاں لگائے جانے والے پودے نشوونما پا کر تناور درخت بنیں گے، گھنا جنگل تین سال میں وجود میں آئے گا،یہ جنگل شہر کے ماحول سے کاربن جذب کرے گا اور آکسیجن مہیا کرے گا جس کے نتیجے میں فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کا معیار بہتر ہو گا،میاواکی’جنگل میں پیدل چلنے والوں کے لئے گزر گاہیں بھی بنائی جائیں گی،میاواکی’جنگل اگانے کی جاپانی تکنیک ہے، اس تکنیک سے لگایا جانے والا جنگل 10گنا تیز ی سے نشوو نماپاتا ہے، اس منصوبے کے لئے ایل ڈی اے کے وسائل استعمال نہیں کئے جائیں گے،ایک نجی ادارہ اپنے اخراجات سے یہ منصوبہ مکمل کرے گا۔








