27.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور کی اے ٹی سی کی بانی پی ٹی آئی کی نو...

لاہور کی اے ٹی سی کی بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر جلد سماعت کے لیے دائر متفرق درخواست منظور

- Advertisement -

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر جلد سماعت کے لیے دائر متفرق درخواست منظور کرتے ضمانت درخواستوں کو 23نومبر کے لئے مقرر کردیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں کو 23 نومبر کے لیے مقرر کر دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر کارروائی 30نومبر کو ہونا تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے چار مقدمات میں ضمانتیں لاہور اے ٹی سی سے منظور ہو چکی ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527928

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں