لاہور۔2نومبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق ہفتہ کوچیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کی زیر نگرانی تمام زونز میں ریگولیشن ونگ کے عملہ نے کاہنہ نو مین فیروز پور روڈ، حق نواز روڈ، باغبانپورہ بازار، کینال روڈ سیف سٹی، اے بلاک جوہر ٹائون، شنگھائی روڈ کماہاں روڈ پلی کراسنگ ،میاں میر دربار مصطفی آباد، مین بازار ڈھولن وال، پیر مکی داتا دربار،کہنا بازار اور آشیانہ روڈ نشتر بازار میں آپریشن کر کے 250سے زائد عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا،
ضبط شدہ سامان ایم سی ایل ریگولیشن ونگ کے سٹور میں جمع کروا دیا گیا،شہر کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے کیلئے مین فیروز پور روڈ ضیا ہسپتال تا شنگھائی پل نشتر زون 135بینرز و سٹیمرز کو ہٹایا گیا۔
اس حوالے سے چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر سید موسی رضا کی ہدایت پر بلدیہ عظمی لاہور تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔