22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور کی96فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹم نصب ، صاف وسرسبز پنجاب...

لاہور کی96فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹم نصب ، صاف وسرسبز پنجاب وزیر اعلی کی اولین ترجیح ہے، مریم اورنگزیب

- Advertisement -

لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کر دیا گیا اور یہی وجہ ہے کہ ہفتہ کی صبح5 بجے لاہور کا ایرکوالٹی انڈیکس 98تھا جو وزیراعلی کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ صاف اور سرسبز پنجاب وزیر اعلی مریم نواز کی اولین ترجیح ہے،ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے والے 21 صنعتی یونٹس ای پی اے کے ذریعے سیل کر دیئے گئے ہیں ،آلودگی کے خاتمے کے لیے وزیر اعلی کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ اربن یونٹ کے سروے کے مطابق لاہور میں اپریل2024 میں ایئر کلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتیں43% تھیں جبکہ ای پی اے کی کاوشوں کے باعث دسمبر2024 میں ایئر کلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتیں 96% ہوچکی ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول نے مختلف شہروں میں 25 اے کیو آئی مانیٹرنگ اسٹیشنز قام کردیئے ہیں جبکہ 35 اسٹیشنز پرتیزی سے کام جاری ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ27 مارچ سے 27 دسمبر تک لاہور میں ای پی اے نے2883 انڈسٹریل یونٹس کامعانہ کیا ،860 یونٹس کونوٹس جاری اور45.6 ملین روپے جرمانہ عائد کیا،اسی طرح225یونٹس کو سربمہر کیا،105 یونٹس کے خلاف ایف آئی آرز درج کیں جبکہ 56یونٹس کو منہدم کر دیا۔

- Advertisement -

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پورے صوبے کی صنعتوں کو ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنانے کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں ،قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صاف اور سرسبز پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہے،ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، عوام اور صنعتکار حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ تمام صنعتوں کو اخراج کنٹرول سسٹمز کی تنصیب کا وقت دیاگیا ہے،

ماحولیاتی تحفظ کے لیے عوامی آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ صنعتوں کو ماحول دوست ٹیکنالوجی کے لیے مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں، خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کو دوبارہ کھولنے کے لیے ماحولیاتی قوانین پر عمل کرنا ہوگا، ماحولیاتی معیار کو بہتر بنانے کے لیے انٹرنیشنل ماڈلز اپنانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی بہتری کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، لاہور کے تمام صنعتی علاقوں میں ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنارہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=540191

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں