گوجرانوالہ۔18ستمبر (اے پی پی ) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ لاہور کے الیکشن میں خدمت اور ترقی کی سیاست جیت گئی ، ثابت ہو گیا کہ محمد نواز شریف کے ساتھ عوام کی محبت لازوال ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوںنے یوسی 4ماڈل ٹاﺅن میںچلڈرن پارک کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ این اے 120کا الیکشن عوام کی اس رائے کادوٹوک اظہار ہے کہ وہ محمد نواز شریف کو بے گناہ سمجھتے ہیں اور انکے خلاف ہونے والے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے ۔