لاہور کے داخلی و خارجی راستے ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کے لیے کھلے ہیں، ترجمان

89

لاہور۔27نومبر (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کے لیے کھلے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل سے ٹریفک شہر میں داخل اور باہر جارہی ہے اور ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ ٹریفک کا ان آئوٹ ہو سکتا ہے،اسی طرح رائے ونڈ روڈ، فیروز پور روڈ، گجومتہ ٹریفک کیلئے کھلے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور اسلام آباد،لاہور سیالکوٹ موٹروے،ایسٹرن بائی پاس بھی کھول دیا گیا ہے، لاہور رنگ روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ شہری مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں۔